فیصل آباد :پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن ون ڈے میچ آج کھیلا جا رہا ہے۔ جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان نے آج کے میچ کے لیے اپنی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں۔ سیریز ایک، ایک سے برابر ہے، اور آج کا میچ جیتنے والی ٹیم ٹرافی اپنے نام کرے گی۔




