پاکستان
Trending

معاشی استحکام کو پائیدار ترقی میں بدلنا حکومت کا ہدف ہے: محمد اورنگزیب

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کو دوبارہ معاشی عروج و زوال کے چکر میں نہیں جانے دیں گے، معاشی استحکام حاصل کرنے کے بعد اب پائیدار ترقی کی طرف بڑھنا ہے۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ مجموعی خسارہ 12.5 فیصد سے کم ہو کر 2.6 فیصد رہ گیا ہے، جبکہ قلیل مدت میں ٹیکس ٹو جی ڈی پی تناسب 11 سے بڑھا کر 12 فیصد تک لے جانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ معاشی ترقی کے لیے نجی شعبے کے سرمائے کو متحرک کرنا ناگزیر ہے۔ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے عوامی خدمات کے منصوبوں میں نجی سرمایہ کاری کو مزید فروغ دینا ہوگا۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ نجکاری کے عمل میں شفافیت اور کارکردگی کو ترجیح دی جائے گی، جبکہ سرمایہ کاروں کے اعتماد کو بھی ہر صورت مقدم رکھا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت معاشی اصلاحات کا عمل جاری رکھتے ہوئے استحکام کو پائیدار اقتصادی ترقی میں تبدیل کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button