بین الاقوامی

دنیا کا سب سے بلند اور شاندار ہواجیانگ گرینڈ کینین پل ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا

گویژو: چین کے جنوب مغربی صوبے گویژو میں دنیا کا سب سے بلند پل، ہواجیانگ گرینڈ کینین پل، عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ یہ جدید پل صرف دو منٹ میں ایک گہری اور خطرناک وادی کو عبور کروا دیتا ہے، جہاں پہلے گاڑیوں کو یہی فاصلہ طے کرنے میں تقریباً دو گھنٹے لگتے تھے۔

یہ پل 625 میٹر (تقریباً 2,050 فٹ) کی بلندی پر بیپان دریا کے اوپر تعمیر کیا گیا ہے، جو مشہور گولڈن گیٹ پل سے تقریباً نو گنا بلند ہے۔ اتوار کی صبح اس پل کا باضابطہ افتتاح کیا گیا۔

ہواجیانگ پل نہ صرف دنیا کا سب سے اونچا پل ہے بلکہ پہاڑی علاقے میں بنایا گیا سب سے لمبا اسٹیل ٹراس گرڈر سسپنشن پل بھی ہے، جس کا مین اسپین 1,420 میٹر اور کل لمبائی 2,890 میٹر ہے۔ یہ چین کی تیزی سے ترقی کرتی انفراسٹرکچر پالیسی کی بہترین مثال ہے۔

یہ پل "زمین کی دراڑ” کہلانے والی گہری وادی ہواجیانگ گرینڈ کینین پر بنایا گیا ہے، جس کی تعمیر ایک تکنیکی چیلنج تھی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس سے پہلے بلند ترین پل بھی بیپان دریا پر تھا، جس کی بلندی 565.4 میٹر تھی۔

گویژو صوبہ، جو چین کے کم ترقی یافتہ پہاڑی علاقوں میں شامل ہے، میں اب تک 30,000 سے زائد پل تعمیر ہو چکے ہیں، اور دنیا کے 100 بلند ترین پلوں میں سے تقریباً نصف اسی صوبے میں واقع ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button