کھیل

آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ: آج پاکستان اور بنگلہ دیش مدمقابل آئیں گے

کولمبو :  آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈکپ میں پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم آج اپنی مہم کا آغاز بنگلہ دیش کے خلاف میچ سے کرے گی۔ یہ مقابلہ سری لنکا کے پریما داسا انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں دوپہر 2 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔

پاکستانی ٹیم کی قیادت نوجوان آل راؤنڈر فاطمہ ثنا کر رہی ہیں، جب کہ بنگلہ دیش ویمن ٹیم کی کپتان نگار سلطانہ ہوں گی۔

یاد رہے کہ ٹورنامنٹ کی میزبانی بھارت کر رہا ہے، تاہم پاکستان اور بھارت کے درمیان سیاسی کشیدگی کے باعث پاکستان ویمن ٹیم بھارت میں میچز کھیلنے سے انکار کر چکی ہے۔ اس تناظر میں آئی سی سی کے ہائبرڈ ماڈل کے تحت پاکستان کے تمام میچز سری لنکا میں منعقد کیے جا رہے ہیں۔

میچ سے قبل پاکستان ویمن ٹیم نے ہیڈ کوچ محمد وسیم کی نگرانی میں بھرپور ٹریننگ سیشنز کیے۔ منگل کو کھلاڑیوں نے تقریباً تین گھنٹے طویل نیٹ پریکٹس میں حصہ لیا، جب کہ بدھ کے روز ہلکی پھلکی فزیکل ٹریننگ اور اسٹریٹیجک سیشنز کا انعقاد کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button