پاکستان
Trending

پنجاب میں عوامی رابطے جاری رکھیں گے، پارٹی کارکنوں کو بلدیاتی انتخابات میں فعال رہنے کی ہدایت:بلاول بھٹو

 

لاہور : چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے لاہور میں پارٹی رہنماؤں، کارکنوں اور مختلف شعبہ جات کے نمائندوں سے ملاقاتوں کے دوران کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں اپنے دائرہ کار میں رہ کر سیاست کریں اور ملکی سالمیت کے خلاف سرگرم عناصر کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔

لاہور میں بلاول بھٹو نے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر، ارکان اسمبلی، ٹکٹ ہولڈرز، صحافیوں، کاروباری شخصیات، طلباء یونین اور وکلاء رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں۔ اس دوران کئی نوجوان طلباء نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان بھی کیا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے اپنے عہدیداران اور کارکنوں کو ہدایت دی کہ وہ بلدیاتی انتخابات میں مخالفین کو بھرپور ٹف ٹائم دیں۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ وہ خود پنجاب کے گلی محلے جا کر عوام کے مسائل سنیں گے اور کارکن اس دوران خود کو تنہا نہ سمجھیں کیونکہ عوامی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button