کشمور: دریائے سندھ میں حالیہ مون سون بارشوں کے باعث کشمور میں گڈو بیراج پر پانی کی سطح میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔ محکمہ ایریگیشن نے درمیانے درجے کے سیلاب کا اعلان کرتے ہوئے آئندہ دنوں میں مزید پانی کی آمد کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ کنٹرول روم کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پانی کی آمد میں 13 ہزار 190 کیوسک اضافہ ہوا ہے۔ ملک کے دیگر شہروں میں بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے اور نشیبی علاقے زیر آب آ چکے ہیں۔




