پاکستان
Trending

اینڈی پائی کرافٹ نے پاکستانی ٹیم سے معافی مانگ لی، آئی سی سی انکوائری کے لیے تیار

دبئی:ایشیا کپ 2025 کے دوران پیدا ہونے والے تنازع پر میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے بالآخر پاکستانی ٹیم سے باضابطہ معافی مانگ لی ہے۔ ذرائع کے مطابق، انہوں نے ٹیم کے کپتان سلمان آغا اور ٹیم منیجر سے رابطہ کر کے معذرت کی اور 14 ستمبر کے واقعے کو "مس کمیونیکشن” یعنی غلط فہمی قرار دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ریفری نے واضح کیا کہ ان کا مقصد کسی قسم کی بدتمیزی یا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نہیں تھا، اور وہ اس معاملے کو افسوسناک سمجھتے ہیں۔

ادھر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھی واقعے پر ردِعمل دیتے ہوئے کوڈ آف کنڈکٹ کی ممکنہ خلاف ورزی کی انکوائری پر آمادگی ظاہر کر دی ہے۔ انکوائری کا دائرہ کار 14 ستمبر کو پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچ کے بعد کی صورتحال تک محدود ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button