ٹیکنالوجی
Trending

متحدہ عرب امارات میں مصنوعی ذہانت اور لیژر بوٹس کے ماہرین کے لیے نئی ویزا کیٹگریز کا اعلان

متحدہ عرب امارات کی وفاقی اتھارٹی برائے شہریت، کسٹمز اور پورٹ سیکیورٹی (آئی سی پی) نے 29 ستمبر کو ویزا قوانین میں تبدیلیاں کرتے ہوئے چار نئی وزٹ ویزا کیٹگریز متعارف کرائیں، جو خاص طور پر مصنوعی ذہانت، تفریح، ایونٹس، کروز شپ اور لیژر بوٹس کے ماہرین کے لیے ہیں۔

ان نئے ویزا قوانین کے تحت انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ایک سال کا رہائشی پرمٹ جاری کیا جائے گا، جس کی تجدید مخصوص شرائط کی بنیاد پر ممکن ہوگی۔ غیر ملکی بیوہ اور مطلقہ خواتین کو بھی ایک سالہ رہائشی پرمٹ دیا جائے گا، جسے مقررہ قواعد کے تحت دوبارہ تجدید کیا جا سکتا ہے۔

وزٹ ویزا اسپانسر کو تیسرے درجے تک کے دوست یا رشتہ دار کو اسپانسر کرنے کی اجازت ہوگی، اس کا انحصار اسپانسر کی آمدنی پر ہوگا۔ بزنس ایکسپلوریشن ویزا کے لیے درخواست گزار کو مالی طور پر مستحکم ہونا لازمی ہے تاکہ وہ ملک میں کمپنی قائم کر سکے یا بیرون ملک کسی کمپنی میں شراکت داری ثابت کر سکے۔

ٹرک ڈرائیور ویزا کے لیے اسپانسر کی موجودگی، صحت اور مالی ضمانتیں درکار ہوں گی۔ ہر ویزا کی مدت اور اس کی توسیع کے قواعد واضح طور پر متعین کر دیے گئے ہیں۔

اس سے قبل مارچ 2025 میں دبئی نے ملک بدری اور سفری پابندیوں کے حوالے سے نئے قوانین نافذ کیے تھے، جن کا مقصد قانونی نظام کو مضبوط بنانا اور ملک بدری کے احکامات کے نفاذ کو شفاف اور مؤثر بنانا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button