ڈھاکہ: بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (BCB) نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ وہ بھارت میں کوئی میچ نہیں کھیل سکتا۔ بورڈ نے بین الاقوامی کرکٹ کونسل (ICC) کے ساتھ ویڈیو کانفرنس میں اپنا موقف دہرایا اور کہا کہ سکیورٹی خدشات کی وجہ سے بھارت میں میچز ممکن نہیں۔
BCB نے آئی سی سی سے مطالبہ کیا ہے کہ بنگلہ دیش کے میچز بھارت سے ہٹا کر کسی محفوظ مقام پر منتقل کیے جائیں تاکہ کھلاڑیوں اور اسٹاف کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے۔ بورڈ کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ مکمل طور پر کھلاڑیوں کی سلامتی کے پیش نظر کیا گیا ہے۔




