پاکستان
Trending

کراچی میں بدامنی کی کوشش ناکام، پی ٹی آئی نے 9 مئی جیسا ماحول بنانے کی سعی کی: سندھ حکومت

 

 

سندھ حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے کراچی میں بدامنی پھیلانے اور 9 مئی جیسے واقعات دہرانے کی کوشش کی، تاہم حکومت کے تحمل اور بروقت اقدامات کے باعث صورتحال قابو میں رہی۔

سندھ کے سینئر وزیر کے مطابق پی ٹی آئی نے قانون ہاتھ میں لینے، سڑکیں بند کرنے اور انتشار پیدا کرنے کی منظم کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ سہیل آفریدی کی جانب سے دی گئی یقین دہانیاں پوری نہیں کی گئیں اور سندھ حکومت کی سنجیدگی کو کمزوری سمجھا گیا۔

سینئر وزیر نے بتایا کہ احتجاج کے دوران پولیس پر پتھراؤ کیا گیا جبکہ صحافیوں کی گاڑیوں کو نقصان پہنچایا گیا، جس کی شدید مذمت کی جاتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا قومی دھارے میں آ کر مثبت سیاست کرنے کا کوئی ارادہ نظر نہیں آتا۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے دورۂ کراچی سے قبل سیکیورٹی تھریٹس موصول ہوئے تھے، تاہم سیاسی ماحول کو خراب ہونے سے بچانے کے لیے اس حوالے سے عوام کو آگاہ نہیں کیا گیا۔

سندھ حکومت نے واضح کیا ہے کہ 8 فروری کو کراچی میں کسی بھی قسم کی پہیہ جام ہڑتال کی اجازت نہیں دی جائے گی اور امن و امان برقرار رکھنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button