ریلوے ٹریک پر حالیہ دھماکے کے بعد جعفر ایکسپریس کی پیر کو کوئٹہ سے پشاور کے لیے روانگی منسوخ کر دی گئی ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق آج پشاور سے کوئٹہ آنے والی ٹرین بھی روانہ نہیں ہو گی۔
حکام کا کہنا ہے کہ 13 اگست کو پشاور سے کوئٹہ اور 14 اگست کو کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کی سروس بھی معطل رہے گی۔ یہ فیصلہ سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر کیا گیا ہے۔




