پاکستان
Trending

وزیراعظم کا ہنگامی جائزہ اجلاس؛ ‘ورک فرام ہوم’ کے لیے انتظامات مکمل، پیٹرولیم کی سپلائی چین بہتر بنانے کی ہدایت

 

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے خطے میں ایندھن کے بحران کے پیشِ نظر سرکاری سطح پر بچت اور کفایت شعاری کے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اجلاس میں جہاں انتظامی اصلاحات پر زور دیا گیا، وہی عوامی ریلیف کے لیے ٹھوس اقدامات کی منظوری بھی دی گئی۔
بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی بچت کے لیے ‘ورک فرام ہوم’ (گھر سے کام) کی پالیسی پر عملدرآمد کے لیے وزارتِ آئی ٹی نے ای-آفس اور کنیکٹیویٹی کے تمام انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔ اس اقدام کا مقصد سرکاری گاڑیوں کے استعمال میں کمی لا کر ایندھن کے اخراجات کو کم سے کم کرنا ہے۔
وزیراعظم نے سرکاری محکموں میں تیل کے کوٹے میں کٹوتی کے مثبت نتائج پر اطمینان کا اظہار کیا، تاہم انہوں نے واضح کیا کہ ان اقدامات کی مانیٹرنگ انٹیلی جینس بیورو (IB) کرے گی۔ آئی بی تمام اقدامات پر عملدرآمد کی رپورٹ براہِ راست وزیراعظم کو پیش کرے گی تاکہ کسی بھی بے قاعدگی کا سدِ باب کیا جا سکے۔
وزیراعظم نے پیٹرولیم اور ادویات کے ذخائر پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ سپلائی چین میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے وزیرِ پیٹرولیم ہنگامی بنیادوں پر کام کریں۔ تمام محکمے کسی بھی غیر معمولی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ایمرجنسی الرٹ پر رہیں۔ وفاقی کابینہ کے ارکان کی جانب سے تنخواہیں نہ لینے کے فیصلے کو سراہا گیا۔
اجلاس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزراء محمد اورنگزیب، احد چیمہ، عطاء اللہ تارڑ، ڈاکٹر مصدق ملک، شزا فاطمہ، گورنر اسٹیٹ بینک اور دیگر حکام شریک ہوئے، جنہوں نے ملکی معیشت کی بہتری کے لیے تجاویز پیش کیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button