پاکستان
Trending

سی پی آئی میں کمی، ایس ایم تنویر کا شرح سود 6 فیصد کرنے کا مطالبہ

 

لاہور: یو بی جی کے پیٹرن انچیف ایس۔ ایم۔ تنویر نے مہنگائی کی شرح 3 فیصد پر آنے کے بعد اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ شرح سود 11 فیصد سے کم کر کے فوری طور پر 6 فیصد پر لائی جائے۔ ان کا کہنا ہے کہ موجودہ بلند شرح سود صنعتی ترقی، روزگار اور سرمایہ کاری کے لیے نقصان دہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ شرح سود میں کمی سے برآمدات بڑھیں گی، حکومت کا قرض بوجھ کم ہوگا اور کاروباری ماحول بہتر ہو گا۔ ایس ایم تنویر نے تجارتی تنظیموں اور چیمبرز آف کامرس سے اپیل کی کہ وہ ایک متحدہ موقف اختیار کریں اور معاشی پالیسی میں بہتری کے لیے حکومت پر دباؤ ڈالیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button