پاکستان
Trending

یوٹیوبرز رجب بٹ اور ندیم نانی والا آن لائن جوئے کے الزامات میں ضمانت کے لیے عدالت سے رجوع

 

مشہور یوٹیوبرز رجب بٹ اور ندیم نانی والا نے آن لائن جوئے کی پروموشن کے الزام میں لاہور سیشن کورٹ میں ضمانت کی درخواستیں دائر کر دی ہیں۔ بیرسٹر میاں علی اشفاق کی وساطت سے دائر کی گئی درخواست میں رجب بٹ ایک مقدمے میں جبکہ ندیم نانی والا این سی سی آئی اے کے دو مقدمات میں ضمانت کے خواہاں ہیں۔

ندیم نانی والا نے عدالت کو بتایا کہ این سی سی آئی اے کے مقدمات بے بنیاد ہیں اور ان میں کوئی حقیقت نہیں۔ درخواست گزاروں نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ وہ تفتیش میں مکمل تعاون کے لیے تیار ہیں اور ان کی گرفتاری مؤخر کی جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button