پاکستان
Trending

پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت متحرک: پنجاب کی سیاست اور کراچی کے بلدیاتی امور پر اہم بیٹھک

 

کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور نے کراچی میں اہم سیاسی ملاقاتیں کیں، جن میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور تنظیمی ڈھانچے پر مشاورت کی گئی۔سینیئر رہنما قمر زمان کائرہ نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی جس میں پنجاب کی سیاسی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ملاقات میں صوبے میں پارٹی کو نچلی سطح پر فعال کرنے اور عوامی رابطہ مہم تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
قمر زمان کائرہ نے چیئرمین کو پنجاب کے سیاسی منظر نامے اور مستقبل کے چیلنجز پر بریفنگ دی۔دوسری جانب، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب اور دیگر پارٹی رہنماؤں نے بلاول بھٹو زرداری اور فریال تالپور سے ملاقات کی۔ میئر کراچی نے شہر میں جاری بنیادی ڈھانچے کی بہتری اور بلدیاتی منصوبوں کی پیش رفت سے آگاہ کیا۔
پارٹی قیادت نے ہدایت کی کہ کراچی کے عوام کو میونسپل خدمات کی فراہمی میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے۔ملاقاتوں میں شریک دیگر رہنماؤں نے اپنے متعلقہ حلقوں کی سیاسی رپورٹ بھی قیادت کو پیش کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button