کراچی:کراچی کے لیاری میں پیش آنے والے دلخراش حادثے کے بعد گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے متاثرین کے لیے خاص اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہر متاثرہ خاندان کو 80 گز کا پلاٹ دیا جائے گا تاکہ وہ دوبارہ اپنے پیروں پر کھڑے ہو سکیں۔
گورنر نے متاثرین کو راشن اور روزگار فراہم کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت متاثرہ خاندانوں کو چھ ماہ کا کرایہ دے کر ان کی فوری رہائش کا بندوبست کرے گی۔ انہوں نے وعدہ کیا کہ سانحے پر خاموشی نہیں برتی جائے گی اور ذمہ داروں کو سخت سزا دی جائے گی۔
گورنر ہاؤس میں قائم ہیلپ لائن 1133 کے ذریعے متاثرین براہ راست مدد حاصل کر سکیں گے۔ کامران ٹیسوری نے کہا کہ یہ مشکل وقت ہے، لیکن ہم سب ایک ساتھ ہیں اور لیاری کے لوگوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔




