پاکستان

لندن: انڈس واٹر ٹریٹی کی معطلی کے خلاف پاکستانی ہائی کمیشن میں سیمینار، بیریسٹر امجد ملک کی قیادت میں قانونی مہم کا اعلان

 

لندن : بھارتی حکومت کی جانب سے انڈس واٹر ٹریٹی کی معطلی کے خلاف پاکستانی ہائی کمیشن میں ایک اہم سیمینار منعقد ہوا، جس کی صدارت ممتاز قانون دان بیریسٹر امجد ملک نے کی۔ مہمانِ خصوصی پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل تھے۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے بیریسٹر امجد ملک نے ایک ہمہ جہتی قانونی مہم کے آغاز کا اعلان کیا، جس کے تحت برطانیہ کی جامعات، تعلیمی اداروں، تھنک ٹینکس اور پارلیمنٹ میں جا کر بھارت کے غیر قانونی اقدامات کو چیلنج کیا جائے گا اور انڈس واٹر ٹریٹی سے متعلق پاکستان کے مؤقف کو مؤثر انداز میں پیش کیا جائے گا۔

ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ بھارت پاکستان کا پانی بند نہیں کر سکتا کیونکہ یہ عمل غیر قانونی اور غیر انسانی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانی انسانوں کے ساتھ ساتھ جانوروں، پرندوں اور درختوں کی زندگی کے لیے بھی ناگزیر ہے۔ بین الاقوامی قوانین بھارت کو ایسے جارحانہ اقدامات سے روکنے کے لیے کافی ہیں۔

سیمینار میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے قانونی ماہرین، وکلا اور کمیونٹی رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔ بیرسٹر راشد اسلم، بیرسٹر عنصر چوہدری سمیت دیگر وکلا نے کہا کہ عالمی سطح پر بھارت کے مؤقف کو قبول نہیں کیا گیا جو پاکستان کے حق میں ایک بڑی کامیابی ہے۔

مقررین نے عزم ظاہر کیا کہ برطانیہ میں ہر فورم پر پاکستان کے آبی حقوق کی آواز بلند کرتے رہیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button