بین الاقوامی
Trending

بھارت کی سفارتی بدسلوکی، نئی دہلی میں پاکستانی سفارتکاروں کو ہراساں کرنے کا سلسلہ تیز

 

اسلام آباد:نئی دہلی میں بھارتی حکام نے پاکستانی سفارتکاروں کو ہراساں کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ رہائش گاہیں جلدی خالی کریں۔

ذرائع کے مطابق اب تک کم از کم چار سے پانچ سفارتکاروں کو بےدخل کیا جا چکا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ انٹرنیٹ کی سہولت میں خلل ڈالنا، روزمرہ کی نگرانی اور سفارتی سرگرمیوں میں رکاوٹ جیسے اقدامات بھی دیکھنے میں آ رہے ہیں۔

یہ تمام کارروائیاں نہ صرف ویانا کنونشن بلکہ بین الاقوامی سفارتی اصولوں کی صریح خلاف ورزی ہیں، جن کے تحت میزبان ملک پر لازم ہے کہ وہ سفارتکاروں کو تحفظ، آزادی اور سہولیات فراہم کرے۔

سفارتی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستانی سفارتکاروں کے ساتھ اس قسم کا رویہ خطے میں تناؤ کو مزید بڑھا سکتا ہے۔ تاحال دفتر خارجہ نے سرکاری سطح پر کوئی بیان جاری نہیں کیا، تاہم صورتحال پر قریبی نظر رکھی جا رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button