بین الاقوامی
Trending

امریکا ایران کشیدگی: ‘جنگ نہیں، سفارتکاری کو ترجیح دیتے ہیں’، مارکو روبیو کا اہم انکشاف

 

واشنگٹن / دوحہ: امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے ساتھ تنازع کے حل کے لیے فوجی کارروائی کے بجائے ہمیشہ سفارتکاری کو فوقیت دیتے ہیں۔ الجزیرہ کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں انہوں نے انکشاف کیا کہ اس وقت دونوں ممالک کے درمیان ثالثوں کے ذریعے بالواسطہ مذاکرات اور پیغام رسانی کا عمل جاری ہے۔
مارکو روبیو نے انٹرویو کے دوران کئی حساس موضوعات پر گفتگو کی، جن کے اہم نکات درج ذیل ہیں۔

خفیہ مذاکرات: امریکہ اور ایران کے درمیان براہِ راست بات چیت کا عمل ثالثوں کے ذریعے فعال ہے تاکہ کسی منطقی نتیجے پر پہنچا جا سکے۔

ایران پر الزامات: وزیر خارجہ نے تہران پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے اپنے وسائل عوام کے بجائے حزب اللہ اور حماس پر خرچ کیے ہیں اور وہ اپنے پڑوسیوں کو ڈرانے کی پالیسی پر گامزن ہے۔

جنگ روکنے کی شرط: انہوں نے ایک بڑا بیان دیتے ہوئے کہا کہ اگر ایران میں مختلف نظریات کے لوگ قیادت سنبھالتے ہیں، تو امریکہ ایسے منظرنامے کو خوش آمدید کہے گا اور فوری طور پر جنگ روک دے گا۔

مارکو روبیو نے آبنائے ہرمز سے متعلق ایرانی دعوے کو سختی سے مسترد کر دیا ،انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز پر ایران کا دعویٰ غیر قانونی ہے اور دنیا کے کسی بھی ملک کو ایسی شرائط قبول نہیں کرنی چاہئیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button