پاکستان
Trending

وزیر اعظم سے پی ایس ایل کی نئی ٹیموں کے نمائندگان کی ملاقات، شفاف بڈنگ کی تعریف

 

اسلام آباد: وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان سپر لیگ میں شامل ہونے والی دو نئی ٹیموں کی بڈنگ جیتنے والی کمپنیوں کے نمائندگان نے ملاقات کی۔ ملاقات میں سیالکوٹ ٹیم کی بڈنگ جیتنے والی او-زیڈ ڈیویلپر کے حمزہ مجید اور حیدرآباد ٹیم کی بڈنگ جیتنے والی ایف کے ایس کے فواد سرور موجود تھے۔

وزیر اعظم نے نمائندگان کو مبارکباد دی اور شفاف بڈنگ کے عمل پر پی سی بی چیئرمین سید محسن رضا نقوی اور انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ دو نئی ٹیموں کی شمولیت نئے ٹیلنٹ کو ابھرنے میں مددگار اور پی ایس ایل کے لیے تازہ ہوا کا جھونکا ثابت ہوگی، جبکہ بین الاقوامی دلچسپی پاکستان میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button