پاکستان
Trending

پاکستان کی عالمی سفارتکاری اور کردار کو سراہا گیا؛دی ڈپلومیٹ

 

لاہور: بین الاقوامی جریدے دی ڈپلومیٹ نے پاکستان کی مضبوط سفارتی پالیسی اور بڑھتے ہوئے عالمی کردار کو سراہا ہے، اور کہا ہے کہ پاکستان خطے میں مرکز نگاہ بن چکا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان نے امریکہ کے ساتھ تعمیری تعلقات اور چین کے ساتھ اسٹریٹجک روابط کو متوازن انداز میں برقرار رکھا ہے، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان ایک ذمہ دار اور مؤثر ریاست ہے۔ چین نے پاکستان کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ اور عالمی کردار کو خصوصی طور پر سراہا ہے۔

دی ڈپلومیٹ کے مطابق پاکستان اقتصادی اور سفارتی شعبوں میں مضبوط ہے اور عالمی اداروں میں اہم کردار ادا کرنے کے قابل ہے، جس میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی رکنیت اور شنگھائی کوآپریشن آرگنائزیشن (SCO) کی صدارت شامل ہیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان نے چین کے ساتھ متعدد شعبوں میں اسٹریٹجک شراکت داری کو بھی مستحکم کیا ہے، اور چین خطے اور عالمی سطح پر پاکستان کی موجودہ پالیسیوں کی بھرپور حمایت کر رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button