لاہور:جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کل لاہور پہنچیں گے۔ 11 جنوری کو وہ جامعہ اشرفیہ اور جامعہ مدنیہ جدید میں اجتماعات سے خطاب کریں گے، جبکہ 12 جنوری کو صوبائی ڈیجیٹل میڈیا کنونشن میں حصہ لیں گے۔ اس دورے میں مرکزی کوآرڈینیٹر انجینئر ضیاء الرحمان، صوبائی امیر مولانا صفی اللہ اور سیکرٹری جنرل حافظ نصیر احمد احرار بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔




