خبر:
ڈیووس: امریکی پاپ اسٹار کیٹی پیری اور کینیڈا کے سابق وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے ورلڈ اکنامک فورم میں پہلی بار ساتھ انٹری دی، اور تصاویر و ویڈیوز فوراً وائرل ہو گئیں۔
جوڑے کے تعلقات پہلی بار 2025 میں منظر عام پر آئے تھے، لیکن اب کسی بڑے عالمی فورم پر ایک ساتھ ان کا دکھائی دینا سوشل میڈیا پر سب کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔
فورم میں خطاب کے دوران ٹروڈو نے عالمی حالات اور بین الاقوامی تعاون پر زور دیا، جبکہ کیٹی پیری کا اسٹائل اور جوڑے کی موجودگی نے تقریب میں چار چاند لگا دیے۔
سوشل میڈیا صارفین نے ان کی تصاویر پر بھرپور تبصرے کیے اور فورم میں یہ جوڑا دن کی سب سے زیادہ پسندیدہ جھلک ثابت ہوا۔




