کمبوڈیا:متنازع سرحدی علاقے میں کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کے درمیان حالیہ جھڑپوں نے خطے میں کشیدگی بڑھا دی ہے۔ جھڑپوں میں 11 تھائی شہری اور ایک فوجی ہلاک ہوئے۔ تھائی وزارت خارجہ نے کمبوڈیا پر شہری علاقوں کو نشانہ بنانے کا الزام عائد کیا ہے، جبکہ تھائی فوج نے شدید ردعمل دیتے ہوئے ایف-16 جنگی طیارے تعینات کر دیے ہیں۔ سفارتی تعلقات میں بگاڑ کے باعث دونوں ممالک نے اپنے سفارتکاروں کو واپس بلا لیا ہے۔ چین نے معاملے پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور کشیدگی کم کرنے کی کوششوں پر زور دیا ہے۔
0 94 Less than a minute




