پاکستان
Trending

فورسز کا دہشتگردوں کے خلاف کریک ڈاؤن، آپریشن شعبان میں بڑی کامیابی

 

ہرنائی :بلوچستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں، پاک فوج، ایف سی بلوچستان اور پولیس کے مشترکہ آپریشن شعبان کے دوران مزید 9 خارجی دہشتگردوں کو ہلاک کردیا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق تازہ کارروائیوں میں پہاڑی اور دشوار گزار علاقوں میں موجود دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ فورسز نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مؤثر ہوائی اور زمینی آپریشنز کیے، جن کے نتیجے میں دہشتگردوں کا خاتمہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق آپریشن شعبان کے دوران اب تک 52 خارجی دہشتگرد مارے جا چکے ہیں، جبکہ 5 جولائی سے جاری مختلف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کی مجموعی تعداد 88 ہوگئی ہے۔

سیکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں دہشتگرد عناصر کے مکمل خاتمے اور امن و استحکام کے قیام تک کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔1

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button