اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف سے عوامی نیشنل پارٹی کے صدر سینیٹر ایمل ولی خان نے ملاقات کی ہے۔
ملاقات میں ملکی سیاسی امور، موجودہ صورتحال اور بالخصوص خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں امن و امان کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں نے سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے، قومی استحکام اور سیاسی تعاون کے امور پر بھی گفتگو کی۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے دیگر معاملات بھی زیرِ بحث آئے۔




