مظفرآباد: آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے حلقہ LA-27 اور LA-28 میں پولنگ کا عمل جاری ہے، جہاں مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان سخت انتخابی معرکہ جاری ہے۔ دونوں جماعتوں نے اپنی کامیابی کے لیے بھرپور انتخابی مہم چلائی، جبکہ ووٹرز کی جانب سے بھی حقِ رائے دہی استعمال کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
ادھر انتخابات کے پہلے دو مراحل میں مسلم لیگ (ن) 45 میں سے 23 نشستیں حاصل کرکے قانون ساز اسمبلی میں سادہ اکثریت حاصل کر چکی ہے۔ ایسے میں مظفرآباد کے دونوں حلقوں کے نتائج کو سیاسی لحاظ سے غیر معمولی اہمیت دی جا رہی ہے، جن پر سیاسی جماعتوں اور عوام کی نظریں مرکوز ہیں۔
پولنگ کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کے لیے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، جبکہ انتخابی نتائج کے اعلان کے بعد مجموعی سیاسی صورتحال مزید واضح ہونے کی توقع ہے۔



