بین الاقوامیپاکستان

مودی کا طویل اقتدار کا ریکارڈ، 11 برس میں ایک پریس کانفرنس بھی نہیں؟

بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے اقتدار میں ایک اور نمایاں سنگ میل عبور کر لیا ہے۔ جمعہ کے روز انہوں نے مسلسل 4,078 دنوں تک وزیراعظم کے منصب پر خدمات انجام دے کر سابق وزیراعظم اندرا گاندھی کا ریکارڈ پیچھے چھوڑ دیا، جو 4,077 دنوں پر مشتمل تھا۔

"اندرا گاندھی نے سن 1966 سے 1977 تک وزیراعظم کی حیثیت سے ملک کی قیادت کی، جبکہ نریندر مودی کا بلا وقفہ اقتدار 26 مئی 2014 سے جاری ہے۔ وہ اس وقت اپنی تیسری مسلسل مدت مکمل کر رہے ہیں، جس سے وہ بھارت کی سیاسی تاریخ کی نمایاں شخصیات میں شامل ہو چکے ہیں۔”
ذرائع کے مطابق، نریندر مودی اب صرف پنڈت جواہر لعل نہرو سے پیچھے ہیں، جنہوں نے ملک کے پہلے وزیراعظم کی حیثیت سے لگ بھگ 17 برس (تقریباً 6,130 دن) تک ملک کی باگ ڈور سنبھالی۔

اقتدار طویل، مگر پریس کانفرنس ایک بھی نہیں؟
جہاں ایک جانب مودی کی طویل مدت اقتدار کو ان کے حامی کامیابی اور قیادت کا تسلسل قرار دے رہے ہیں، وہیں دوسری طرف بعض ناقدین ان کے طرزِ حکمرانی پر سوال اٹھا رہے ہیں۔

سینئر صحافی رعنا ایوب نے سوشل میڈیا پر تبصرہ کرتے ہوئے نشاندہی کی کہ:

"نریندر مودی آزاد بھارت کے پہلے ایسے وزیراعظم ہیں جنہوں نے 11 سالہ اقتدار میں آج تک کوئی باقاعدہ پریس کانفرنس نہیں کی۔”

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button