اترکاشی میں شدید بارشوں کے باعث سیلاب اور مٹی کے تودے نے کئی مکانات، سڑکیں اور بھارتی فوجی تنصیبات کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ بھارتی جریدے "منٹ” کے مطابق، اس حادثے میں 50 سے زائد افراد لاپتہ ہیں جن میں متعدد فوجی اہلکار بھی شامل ہیں۔
دھارالی گاؤں میں موسلا دھار بارش نے بڑی تباہی مچائی ہے اور حکام نے خبردار کیا ہے کہ ملبہ ہٹانے کے بعد ہلاکتوں میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ بھارتی فضائیہ کے ہیلی کاپٹروں کی پرواز موسم کی خرابی کی وجہ سے مؤخر ہوئی، جس کی وجہ سے ریسکیو آپریشن متاثر ہوا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلی اور غیر منصوبہ بند ترقی ایسے سانحات کی شدت میں اضافے کا باعث بن رہے ہیں۔ پانچ دن گزرنے کے باوجود لاپتہ افراد کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔
یہ حادثہ بھارت میں ناقص انفراسٹرکچر اور حکومتی بدانتظامی کا واضح ثبوت ہے۔ مودی سرکار پر فوجیوں کی ہلاکتوں کو چھپانے اور سیاسی ناکامیوں کو چھپانے کے الزامات عائد کیے جا رہے ہیں۔
گودی میڈیا بھی فوجی نقصانات کو چھپانے میں ملوث ہے اور مودی حکومت کی جانب سے فوجیوں کی قربانیوں کو چھپانا ان کی توہین سمجھا جا رہا ہے۔
یہ تمام حقائق مودی حکومت کی غیر پیشہ ورانہ اور غیر ذمہ دارانہ حکمت عملی کی نشاندہی کرتے ہیں، جس سے نہ صرف فوج بلکہ عوام کا اعتماد بھی متاثر ہو رہا ہے۔




