اسلام آباد :اپوزیشن نے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے پاس محمود خان اچکزئی کو قائد حزب اختلاف مقرر کرنے کی درخواست جمع کرادی ہے۔
پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا کہ نام متفقہ طور پر جمع کرایا گیا ہے اور پارٹی قیادت پر مکمل اعتماد موجود ہے، جبکہ عامر ڈوگر نے تصدیق کی کہ سپیکر کے بتائے گئے طریقہ کار کے مطابق تمام دستاویزات جمع کرادی گئی ہیں۔
اسد قیصر نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کی تقرری میں غیر ضروری تاخیر نہیں ہونی چاہیے اور معاملہ جلد نمٹانا ضروری ہے۔




