کھیل
Trending

"فلم پر پابندی، کرکٹ کھیلنے کی آزادی؟”:دلجیت دوسانجھ کا بھارتی حکومت پر کھلا طنز

 

ملائیشیا:معروف پنجابی اداکار اور گلوکار دلجیت دوسانجھ نے ملائیشیا میں اپنے کنسرٹ کے دوران بھارتی حکومت کی دوغلی پالیسیوں پر سخت تنقید کی ہے۔ انہوں نے اپنی فلم ’سردار جی 3‘ پر پابندی کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے سوال اٹھایا کہ اگر ان کی فلم پر پابندی لگ سکتی ہے، تو بھارت اور پاکستان کے درمیان جاری ایشیا کپ کے میچز کیوں کھیلے جا رہے ہیں؟

دلجیت نے کہا کہ ان کی فلم فروری میں مکمل ہو چکی تھی، جبکہ پہلگام واقعہ اپریل میں ہوا۔ انہوں نے کہا "ہم سب چاہتے ہیں کہ مجرموں کو سزا ملے، لیکن یہ سمجھ سے باہر ہے کہ فلم جو حملے سے پہلے بنی تھی اسے بند کر دیا جائے، جبکہ کرکٹ کے میچز بدستور جاری ہیں۔”

اداکار نے بھارتی پرچم کے احترام کا اظہار کرتے ہوئے کہا "یہ میرے ملک کا پرچم ہے، اور میں ہمیشہ اس کا احترام کروں گا۔”

دلجیت نے بھارتی میڈیا کی جانب سے ان پر لگائے گئے الزامات کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا "میڈیا نے مجھے ملک دشمن ثابت کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، لیکن پنجابی اور سکھ کبھی اپنے وطن کے خلاف نہیں ہو سکتے۔”

واضح رہے کہ پہلگام واقعہ کے بعد فلم فیڈریشن آف انڈیا نے ’سردار جی 3‘ پر پابندی کے ساتھ ساتھ دلجیت دوسانجھ کے بائیکاٹ کا مطالبہ بھی کیا تھا۔ اگرچہ فلم بھارت میں ریلیز نہیں ہوئی، لیکن عالمی سطح پر اسے کافی پذیرائی ملی۔

دلجیت کے بیانات بھارت اور پاکستان کے درمیان موجود کشیدگی کے تناظر میں حکومتی دوہری پالیسیوں پر روشنی ڈالتے ہیں، جہاں فن اور کھیل دونوں ہی سیاسی تنازعات کا شکار ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button