سماجی

وزیراعظم کل یو اے ای کے سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے

اسلام آباد:  وزیراعظم شہباز شریف کل متحدہ عرب امارات کے سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کل متحدہ عرب امارات کا سرکاری دورہ کریں گے، وفد میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزراء اور دیگر سینئر حکام شامل ہوں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی متحدہ عرب امارات کے صدر ابوظہبی کے حکمران شیخ محمد بن زید سے دو طرفہ ملاقات ہوگی، پاک امارات قیادت کی اس اہم ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور کے ساتھ ساتھ علاقائی و عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button