پاکستان

پاکستان میں توانائی بچانے اور ماحول کو صاف رکھنے کے لیے تجاویز

اسلام آباد:عالمی بینک نے پاکستان میں توانائی کے شعبے پر رپورٹ جاری کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ اگر جدید ٹیکنالوجی استعمال کی جائے تو بجلی کی 60 فیصد اور کاربن گیس کے اخراج میں 13 فیصد تک کمی ہو سکتی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے زیادہ تر کول فائرڈ بوائلرز بہت پرانے ہیں اور اگر انہیں بدل دیا جائے تو گیس کے سیکٹر میں ہر سال 2 ارب ڈالر کی بچت ہو سکتی ہے۔ کمپریسر کی تبدیلی سے توانائی کی کھپت بھی بہت کم ہو جائے گی۔

عالمی بینک نے حکومت اور نجی اداروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ ان سفارشات پر جلد عمل کریں تاکہ توانائی کے بحران کو کم کیا جا سکے اور پاکستان کا ماحول بھی بہتر ہو۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button