مالٹا:یورپی ممالک کی جانب سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا سلسلہ تیز ہو گیا ہے۔ فرانس اور برطانیہ کے بعد مالٹا نے بھی فلسطین کو باضابطہ تسلیم کرنے کا اعلان کر دیا ہے، جو ستمبر میں عملی شکل اختیار کرے گا۔
مالٹا کے وزیراعظم رابرٹ ابیلا نے کہا ہے کہ "جب تک فلسطینی ریاست وجود میں نہیں آتی، اسرائیل سے تعلقات ممکن نہیں۔”
ادھر فن لینڈ نے بھی فرانس کے فیصلے کی تائید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مناسب وقت پر فلسطین کو تسلیم کرنے پر غور کر رہا ہے۔




