بین الاقوامی
Trending

سڈنی فائرنگ : بھارت کے ممکنہ کردار کی تحقیقات تیز

 

سڈنی : آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں حالیہ فائرنگ حملے میں 16 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے، اور اب بھارت کے ممکنہ ملوث ہونے کے شواہد سامنے آئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، آسٹریلوی انٹیلی جنس ایجنسیز نے واقعے کی تحقیقات کے لیے بھارتی حکومت سے باضابطہ رابطہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، دہشتگرد نوید کے قریبی دوست نے بتایا کہ اس کا والد بھارتی اور والدہ اطالوی ہیں، جو واقعے کے پس منظر اور ممکنہ بین الاقوامی روابط کے جائزے میں اہم معلومات فراہم کرتے ہیں۔

آسٹریلوی حکام تحقیقات میں مختلف پہلوؤں کا جائزہ لے رہے ہیں، جبکہ بین الاقوامی سطح پر بھی اس معاملے پر توجہ بڑھتی جا رہی ہے تاکہ دہشتگرد عناصر کے ممکنہ نیٹ ورک اور روابط کی شناخت کی جا سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button