بین الاقوامی

یوکرین کا 11 ماہ کے خفیہ آپریشن کے بعد ’روسی قبضے کی علامت‘ پر حملہ

وکرین کی سکیورٹی سروس (ایس بی یو) نے کئی ماہ کے خفیہ آپریشن کی مدد سے منگل کے دن ایک ایسے پل کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے جو روس کے قبضے میں ہے۔

ایس بی یو کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس آپریشن میں ’ٹی این ٹی‘ نامی دھماکہ خیز مواد کے 11 سو کلوگرام جتنا مواد استعمال کرتے ہوئے پل کو سہارا دینے والے ستونوں کو پانی کی سطح کے نیچے نقصان پہنچایا گیا۔

ایس بی یو کے اس دعوے کی آزادانہ تصدیق نہیں کی جا سکی ہے۔ ایس بی یو نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ پہلا دھماکہ ’کسی عام شہری کو نقصان پہنچائے بغیر‘ کیا گیا۔

ادھر روسی میڈیا کی جانب سے ابتدا میں بتایا گیا تھا کہ اس پل کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے تاہم بعد میں یہ خبر دی گئی کہ اسے کھول دیا گیا ہے۔ اسی دن مقامی حکام نے ایک بار پھر شہریوں کو خبردار کیا کہ یہ پل، جسے کریمیا پل کہتے ہیں، عارضی طور پر بند ہے۔

سوشل میڈیا پر موجود غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق اسی پل پر مذید دھماکے بھی ہوئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button