کاروبار

سونے کی قیمت میں معمولی کمی ،فی تولہ 3 لاکھ 62 ہزار 400 روپے مقرر

کراچی: پاکستان بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے بعد آج معمولی کمی دیکھنے کو ملی ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کی کمی ہوئی ہے، جس سے فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 62 ہزار 400 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

دوسری طرف، عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں کمی آئی ہے، جہاں ایک اونس سونا 3 ڈالر کم ہو کر 3397 ڈالر کا ہوگیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ قیمتوں میں کمی عارضی ہو سکتی ہے، اور عالمی مالیاتی حالات کے تحت سونے کی قیمتوں میں مزید اتار چڑھاؤ ممکن ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button