پاکستان
Trending

محفوظ اور قانونی ہجرت کے لیے پاکستانی ہنرمندوں کو مواقع فراہم کیے جائیں، شہباز شریف

 

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستانی ہنرمندوں کے لیے یورپ میں قانونی روزگار کے مواقع فراہم کرنے سے یورپی لیبر مارکیٹ کی ضروریات پوری کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ محفوظ، منظم اور قانونی ہجرت کے لیے عملی راستے کھولے جائیں۔

وزیراعظم شہباز شریف سے یورپی یونین کے کمشنر برائے داخلی امور و مائیگریشن میگنس برونر نے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان ہجرت اور نقل و حرکت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم نے یورپی یونین کے ساتھ پاکستان کی شراکت داری کو اہم قرار دیتے ہوئے پاکستان اور یورپی یونین کے اسٹریٹجک انگیجمنٹ پلان کے تمام شعبوں میں تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

شہباز شریف نے غیر قانونی ہجرت کی روک تھام کے لیے پاکستان کی مسلسل کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ قانونی ہجرت کے مواقع کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

یورپی یونین کے کمشنر میگنس برونر نے حکومت پاکستان کی جانب سے کیے گئے اقدامات اور فراہم کردہ تعاون کو سراہا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button