واشنگٹن/اسلام آباد: عالمی بینک کی نئی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں غربت کی شرح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ مالی سال 2023 میں غربت کی شرح 24.8 فیصد ریکارڈ کی گئی، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں اضافہ ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2025 تک یہ شرح مزید بڑھ کر 25.3 فیصد تک پہنچ سکتی ہے، جو ملک کی معاشی و سماجی ترقی کے لیے سنگین خطرہ ہے۔
عالمی بینک نے مہنگائی، بے روزگاری، اور معاشی عدم استحکام کو غربت میں اضافے کی اہم وجوہات قرار دیا ہے اور حکومت سے فوری اصلاحات کا مطالبہ کیا ہے۔




