پشاور: خیبرپختونخوا، پنجاب، بلوچستان اور سندھ میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
خیبرپختونخوا میں سیکرٹری تعلیم کے مطابق، سمر زون کے تعلیمی ادارے یکم جنوری سے 15 جنوری تک بند رہیں گے، جب کہ ونٹر زون کے تعلیمی ادارے 22 دسمبر سے 28 فروری تک تعطیلات پر رہیں گے۔
پنجاب میں موسم سرما کی تعطیلات 23 دسمبر 2025 سے شروع ہوں گی اور 11 جنوری 2026 تک جاری رہیں گی۔ پنجاب کے تمام سرکاری اور نجی اسکول 12 جنوری کو دوبارہ کھلیں گے۔
بلوچستان میں وزارت تعلیم کے مطابق سرد علاقوں میں 16 دسمبر سے شروع ہونے والی تعطیلات اڑھائی ماہ تک جاری رہیں گی، اور یہ تعطیلات تمام سرکاری و نجی اسکولوں پر لاگو ہوں گی۔
سندھ میں موسم سرما کی تعطیلات 22 دسمبر سے 31 دسمبر تک ہوں گی، اور یکم جنوری 2026 سے تمام تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلیں گے۔




