اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے بیٹوں سلیمان اور قاسم نے لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن میں ویزے کی درخواستیں جمع کرا دی ہیں۔
بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے بتایا کہ درخواستیں ہائی کمیشن نے وصول کر کے متعلقہ حکام کو بھجوادی ہیں، تاہم وزارت داخلہ اسلام آباد کی منظوری ابھی باقی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دونوں بھائی ویزے کی منظوری کے منتظر ہیں اور وزارت داخلہ کی جانب سے حتمی فیصلہ ہونے کے بعد ویزے جاری کیے جائیں گے۔




