بین الاقوامی

پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاری پر برطانیہ کے شاہ چارلس سوم کا اظہار افسوس

لندن: برطانیہ کے بادشاہ شاہ چارلس سوم نے پاکستان میں حالیہ بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے ہونے والی تباہی پر گہرا دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں شاہ چارلس نے کہا کہ وہ پاکستان میں سیلاب سے پیدا ہونے والی تباہ کاری اور ریسکیو آپریشن کے دوران پیش آنے والے ہیلی کاپٹر حادثے سے بے حد رنجیدہ ہیں۔ انہوں نے ان افراد کے لیے ہمدردی کا اظہار کیا جو اس سانحے میں اپنے پیارے، گھر اور روزگار سے محروم ہوئے ہیں۔

بادشاہ نے مزید کہا کہ برطانیہ میں ایسے خاندان موجود ہیں جن کے پاکستان سے قریبی روابط ہیں، اور وہ اس مشکل وقت میں پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔

شاہ چارلس نے امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینے والے رضاکاروں اور مقامی کمیونٹیز کی جرات اور عزم کو بھی سراہا اور ان کی کوششوں کو قابلِ تحسین قرار دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button