پاکستان
Trending

بی ایل اے کو بھارت کی فنڈنگ حاصل ہے، سیاسی جماعتیں دہشت گردی پر متحد ہوں: وزیر دفاع

 

سیالکوٹ (1 فروری، 2026): وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت اور افغانستان کا ہاتھ ہے، جہاں بی ایل اے اور ٹی ٹی پی دشمن کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔ گزشتہ دو دنوں میں سکیورٹی فورسز نے 100 سے زائد دہشت گردوں کو ہلاک کیا ہے۔
ان کاکہنا تھا کہ دہشت گرد اب خواتین اور لڑکیوں کو خودکش حملوں کے لیے استعمال کر رہے ہیں، جیسا کہ پسنی کے واقعے میں دیکھا گیا۔ خواجہ آصف نے تمام سیاسی جماعتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سیاسی مفادات چھوڑ کر دہشت گردی کے خلاف متحد ہو جائیں، انہوں نے واضح کیا کہ سکیورٹی فورسز بلوچستان کے چپے چپے سے دہشت گردوں کا خاتمہ کر کے دم لیں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button