پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان سیاسی تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے آج ایک اہم ملاقات طے ہے۔ پیپلزپارٹی کا وفد جس میں راجہ پرویز اشرف، شیری رحمان، نیئر بخاری اور ندیم افضل چن شامل ہیں، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے دفتر خارجہ میں ملاقات کرے گا۔
یہ ملاقات ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال، پارلیمانی حکمت عملی اور آئندہ سیاسی لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کا موقع فراہم کرے گی۔ سیاسی حلقوں میں امید ہے کہ یہ ملاقات دونوں جماعتوں کے تعلقات میں بہتری کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتی ہے۔




