پاکستان

شمالی وزیرستان:خودکش حملے کی کوشش ناکام ، سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 4 خوارج ہلاک

میر علی : شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سکیورٹی فورسز نے ایک خودکش حملے کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے چار مبینہ خوارج کو ہلاک کر دیا ہے۔  ذرائع کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک مشکوک گاڑی جو بارود سے بھری ہوئی تھی، سکیورٹی کیمپ کی بیرونی دیوار سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں ایک زور دار دھماکہ ہوا۔

دھماکے کے بعد، تین دیگر مسلح افراد نے کیمپ کے اندر داخل ہونے کی کوشش کی، تاہم سکیورٹی فورسز کی فوری اور موثر کارروائی کے نتیجے میں وہ بھی ہلاک ہو گئے۔ سکیورٹی حکام کے مطابق اس آپریشن میں فورسز کو کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان نہیں پہنچا۔

سکیورٹی اداروں کے مطابق گزشتہ دو روز کے دوران افغان طالبان کی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں میں مجموعی طور پر 88 مشتبہ خوارج ہلاک کیے جا چکے ہیں۔ حکام نے مزید کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت ملک کی سلامتی، دفاع اور امن و امان کی بحالی تک آپریشن جاری رکھا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button