اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے معرکہ حق میں پاکستان کی شاندار فتح کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کامیابی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی فرنٹ لائن قیادت اور 24 کروڑ پاکستانیوں کی یکجہتی کا نتیجہ ہے۔
وزیراعظم نے بھارت کی تاریخی شکست کو ناقابلِ فراموش قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارت اس شکست سے طویل عرصے تک باہر نہیں آ پائے گا۔ انہوں نے سیاسی رہنماؤں سے گفتگو میں پاکستان کی معاشی صورتحال اور سفارتی کامیابیوں کو بھی نمایاں کیا۔
شہباز شریف نے بتایا کہ ملک نے گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران شدید مالی مشکلات سے نکل کر معاشی استحکام حاصل کیا ہے اور اب ترقی کی جانب گامزن ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشی اشاریے مثبت سمت میں جا رہے ہیں اور یہ کامیابی قوم کی اجتماعی محنت کا ثمر ہے۔
وزیراعظم نے پنجاب میں مریم نواز کی محنت کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ وہ صوبے اور پارٹی کی ترقی کے لیے بھرپور محنت کر رہی ہیں۔




