کھیل
Trending

فٹبال ورلڈ کپ 2026: شکیرا اور برنا بوائے کے نئے ترانے ‘ڈائی ڈائی’ کا اعلان، میگا ایونٹ کی تیاریاں تیز

 

برازیلیا: فٹبال کے عالمی میلے کا جوش دوبالا کرنے کے لیے کولمبین گلوکارہ شکیرا نے ایک بار پھر میدان سنبھال لیا ہے۔ ورلڈ کپ 2026 کے لیے ان کا نیا آفیشل ترانہ ’’ڈائی ڈائی‘‘ (Dai Dai) سامنے آ گیا ہے، جس میں نائیجیرین موسیقی کے بے تاج بادشاہ برنا بوائے نے بھی اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔
برازیل کے مشہور ماراکانا سٹیڈیم میں فلمائی گئی ترانے کی پہلی جھلک نے انٹرنیٹ پر آتے ہی دھوم مچا دی ہے۔ ویڈیو میں مختلف ممالک کی ٹیموں کے رنگوں میں ملبوس فنکاروں نے رقص کے ذریعے فٹبال کے عالمی جنون کی عکاسی کی ہے۔ یہ مکمل ترانہ 14 مئی کو باقاعدہ طور پر ریلیز کیا جائے گا۔
ویڈیو میں 2006 سے 2014 تک کے ورلڈ کپ مقابلوں کی یادیں تازہ کی گئی ہیں، جہاں شکیرا کے ‘واکا واکا’ اور ‘ہپس ڈونٹ لائی’ جیسے گانوں نے عالمی سطح پر شہرت حاصل کی تھی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ شکیرا اور فٹبال کا ساتھ ایونٹ کی کامیابی کی ضمانت بن چکا ہے۔
واضح رہے کہ فیفا ورلڈ کپ 2026 کی میزبانی مشترکہ طور پر امریکہ، کینیڈا اور میکسیکو کر رہے ہیں۔ فٹبال کا یہ سب سے بڑا ٹورنامنٹ 11 جون سے 19 جولائی تک جاری رہے گا، جس میں دنیا بھر کی بہترین ٹیمیں ٹرافی کے حصول کے لیے پنجہ آزمائی کریں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button