کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کی ترجمان شازیہ مری نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے پارٹی کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے اور پیپلزپارٹی ملک میں مزید مسائل پیدا نہیں کرنا چاہتی۔
شازیہ مری نے کہا کہ پولیو وائرس بچوں کے لیے بڑا خطرہ ہے اور سندھ بھر میں اس سے نمٹنے کے لیے اقدامات جاری ہیں، تاہم ملک میں آج بھی پولیو کے کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کسان مضبوط ہوگا تو ملک مضبوط ہوگا، کیونکہ زراعت پاکستان کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے۔ پی ایس ڈی پی بنانے کے عمل میں شفافیت ضروری ہے اور بند کمروں میں فیصلے ناانصافی کے مترادف ہیں۔




