پشاور :خیبرپختونخوا میں سیلابی ریلوں اور موسلادھار بارشوں نے بڑے پیمانے پر نقصان پہنچایا ہے۔ ضلع بونیر میں کلاؤڈ برسٹ کے باعث 78 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ صوبے بھر میں اموات کی مجموعی تعداد 146 تک پہنچ چکی ہے۔ بونیر کے 12 سے زائد دیہات شدید متاثر ہوئے ہیں اور وہاں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ ریسکیو آپریشنز تیزی سے جاری ہیں۔
باجوڑ کی تحصیل سالارزئی میں آسمانی بجلی گرنے اور لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات میں 16 افراد جاں بحق، 3 زخمی جبکہ 7 افراد لاپتہ ہیں، جن کی تلاش جاری ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ گزشتہ رات ہونے والی شدید بارشوں نے کئی گاؤں زمین بوس کر دیے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں کی چھٹیاں منسوخ کرکے انہیں فوری طور پر ڈیوٹی پر بلا لیا گیا ہے۔
اسی دوران، مہمند کے فضائی حدود میں امدادی سامان لے جانے والے ہیلی کاپٹر MI-17 سے رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔ وزیر اطلاعات علی امین گنڈاپور نے بتایا کہ سے رابطہ ختم ہوا ہے اور اسے بحال کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ علاقے میں ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر روانہ کی گئی ہیں۔
دوسری طرف، صوبائی حکومت کا دوسرا ہیلی کاپٹر ضلع بونیر میں ریسکیو کارروائیوں میں مصروف ہے تاکہ متاثرین کو بروقت مدد فراہم کی جا سکے۔




