ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اچانک کمی دیکھی گئی ہے۔ آج فی تولہ سونا 14 ہزار روپے کم ہو کر 4 لاکھ 16 ہزار 362 روپے ہو گیا۔ 10 گرام سونا بھی 12 ہزار 3 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 56 ہزار 963 روپے کا ہو گیا ہے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونا 140 ڈالر کی کمی کے بعد 3940 ڈالر پر پہنچ گیا۔




